Google One کی سروس کی اضافی شرائط

مؤثر: 9 نومبر، 2021 |

Google One کو استعمال کرنے اور اس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، چاہے آپ Google One پلان مینیجر ہوں، Google One کا اشتراک کرنے والے فیملی گروپ کا حصہ ہوں یا غیر رکن صارف ہوں، آپ کو (1) Google کی سروس کی شرائط اور (2) Google One کی سروس کی ان اضافی شرائط ("Google One کی اضافی شرائط") کو قبول کرنا ہوگا۔

براہ کرم ان میں سے ہر ایک دستاویزات کو غور سے پڑھیں۔ ان دستاویزات کو مجموعی طور پر "شرائط" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان میں اس بات کی تعیین ہے کہ آپ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے کیا امید کر سکتے ہیں اور یہ کہ ہم آپ سے کیا امید کرتے ہیں۔

فرانس میں Google One کے کسٹمرز کے علاوہ، اگر Google One کی یہ اضافی شرائط Google کی سروس کی شرائط سے متصادم ہوتی ہیں تو Google One ان اضافی شرائط کے زیر انتظام ہوگا۔

اگرچہ یہ ان شرائط کا حصہ نہیں ہے، پھر بھی ہم آپ کو ہماری رازداری کی پالیسی پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں، تاکہ بہتر طور پر سمجھ سکیں کہ آپ اپنی معلومات کو کس طرح اپ ڈیٹ، ان کا نظم، انہیں برآمد اور حذف کر سکتے ہیں۔

1۔ Google One کی عمومی تفصیل

Google کے ذریعے Google One کی سروس آپ کو Google سروسز اور سپورٹ کی خاطر ایک منزل فراہم کرنے، انعامات اور پیشکشیں فراہم کرنے اور نئی خصوصیات اور پروڈکٹس دریافت کرنے کے لیے دستیاب کرائی جاتی ہے۔ Google One کی خصوصیات میں Google Drive‏، Google تصاویر اور Gmail پر اشتراک کردہ بامعاوضہ اسٹوریج پلانز، کچھ Google پروڈکٹس کے لیے کسٹمر سپورٹ، فیملی کے اشتراک کی خصوصیات، موبائل بیک اپ اور بحالی اور Google یا فریقین ثالث کے ذریعے آپ کو فراہم کیے جانے والے دیگر فوائد شامل ہو سکتے ہیں۔ آپ کا Google کے اضافی پروڈکٹس یا سروسز کا استعمال ایسے پروڈکٹس یا سروسز پر قابل اطلاق سروس کی شرائط کے زیر انتظام ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ پروڈکٹس، خصوصیات اور فوائد تمام ممالک میں دستیاب نہ ہوں۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم Google One کا ہیلپ سینٹر ملاحظہ کریں۔

2۔ بامعاوضہ اکاؤنٹس - ادائیگی، سبسکرپشن اور ریفنڈز

ادائیگیاں۔ صرف Google One کے پلان مینیجرز ہی Google One کی رکنیت خرید، اپ گریڈ، ڈاؤن گریڈ یا منسوخ کر سکتے ہیں۔ Google ادائیگیوں کے اکاؤنٹ کے ذریعے یا خریداری سے قبل اشارہ کردہ ادائیگی کے کسی بھی دوسرے طریقے سے Google ادائیگی قبول کرتا ہے۔

سبسکرپشن کی منسوخیاں۔ Google Payments خودکار طور پر اس تاریخ سے ادائیگی وصول کرے گی جب آپ Google One کی رکنیت کے لیے سائن اپ کریں گے اور Google One کے لیے آپ کی رکنیت کی خودکار طور پر تجدید ہو جائے گی یہاں تک کہ یہ منسوخ ہو جائے۔ آپ کسی بھی وقت منسوخ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی سبسکرپشن منسوخ کرتے ہیں تو آپ کے پاس اپنی موجودہ سبسکرپشن کی باقی مدت تک Google One تک رسائی کی سہولت برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ، اگر آپ سروس حذف کرنے کی سہولت کے ذریعے Google One حذف کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ اپنی موجودہ سبسکرپشن کی باقی مدت کے لیے ریفنڈ کی ادائیگی کے بغیر Google One کی سروسز اور فعالیت تک رسائی سے فوری طور پر محروم ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی سبسکرپشن کی مدت تک Google One کی سروسز کو برقرار رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں تو براہ کرم Google One کو حذف کرنے کی بجائے اپنی سبسکرپشن منسوخ کریں۔

دستبرداری کا حق۔ اگر آپ EU یا UK میں ہیں تو کوئی وجہ بتائے بغیر آپ کو اپنی Google One کی رکنیت کو سائن اپ کرنے کے 14 دنوں کے اندر منسوخ کرنے، اپ گریڈ کرنے یا تجدید کرنے کا حق حاصل ہے۔ دستبرداری کا حق استعمال کرنے کے لیے، آپ کو ایک واضح بیان کے ذریعے دستبرداری کے اپنے فیصلے کے بارے میں اس فراہم کنندہ کو بتانا ہوگا جہاں سے آپ نے خریداری کی تھی۔

ریفنڈز۔ ریفنڈ کے اضافی حقوق کے لیے، براہ کرم Google Play کی متعلقہ پالیسی ملاحظہ کریں یا اس فراہم کنندہ سے رجوع کریں جس سے آپ نے خریداری کی تھی۔ اگر آپ نے Google سے خریداری کی ہے تو کوئی بھی ریفنڈ یا جزوی بلنگ کی مدت دستیاب نہیں ہے، سوائے اس کے جو قابل اطلاق قانون کے مطابق درکار ہو۔ اگر آپ نے Google کے علاوہ کہیں اور سے خریداری کی ہے، جیسے اپنے iPhone یا iPad کے ذریعے یا App Store یا دوسرے فریق ثالث فراہم کنندہ کے ذریعے Google One کی رکنیت کے لیے سائن اپ کر کے تو فراہم کنندہ کی ریفنڈ کی پالیسی لاگو ہوگی۔ ریفنڈ کی درخواست کرنے کے لیے آپ کو اس فریق ثالث (جیسے Apple سپورٹ) سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

قیمتوں میں تبدیلیاں۔ ہم Google One کی نافذ قیمت(قیمتوں) میں تبدیلی کر سکتے ہیں لیکن ان تبدیلیوں کا پیشگی نوٹس آپ کو دیں گے۔ آپ کے موجودہ ادائیگی کے وقفہ کے مکمل ہونے کے بعد، جب نوٹس کے بعد آپ کی طرف سے اگلی ادائیگی لازمی ہوگی تب یہ تبدیلیاں لاگو ہوں گی۔ آپ سے قیمت وصول کرنے سے پہلے ہم آپ کو کم از کم قیمت میں اضافے کا 30 دن کا پیشگی نوٹس دیں گے۔ اگر آپ کو 30 دن سے کم کا پیشگی نوٹس دیا جاتا ہے تو اگلی ادائیگی کے لازمی ہونے کے بعد کی ادائیگی تک تبدیلی لاگو نہیں ہوگی۔ اگر آپ نئی قیمت پر Google One کے ساتھ جاری نہیں رکھنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی Google Play،‏ Apple یا فریق ثالث کی سبسکرپشن کی ترتیبات میں جا کر کسی بھی وقت اسے منسوخ یا ڈاؤن گریڈ کر سکتے ہیں۔ آپ کی منسوخی یا ڈاؤن گریڈ کا اطلاق موجودہ سروس کی شرط کے بعد بلنگ کے اگلے وقفے پر ہوگا یہاں تک کہ بصورت دیگر قابل اطلاق ادائیگی کے پلیٹ فارم کی شرائط میں بیان متعین کر دیا جائے۔ جہاں قیمت میں اضافہ ہوتا ہے اور رضامندی درکار ہوتی ہے وہاں آپ کی رکنیت منسوخ ہو سکتی ہے الا یہ کہ آپ نئی قیمت سے اتفاق کریں۔ اگر آپ کی سبسکرپشن منسوخ ہو جاتی ہے اور بعد میں آپ دوبارہ سبسکرائب کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ سے اس وقت کی موجودہ سبسکرپشن کے ریٹ کے لحاظ سے قیمت وصول کی جائے گی۔

3۔ کسٹمر سپورٹ

Google One آپ کو متعدد Google پروڈکٹس اور سروسز ('کسٹمر سپورٹ') میں کسٹمر سپورٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس صورت میں کہ جب کسٹمر سپورٹ آپ کی سپورٹ کی درخواست پر آپ کی مدد کرنے سے قاصر ہو تو ہم آپ کو زیربحث Google پروڈکٹ کی کسٹمر سپورٹ سروس میں منتقل یا ری ڈائریکٹ کر سکتے ہیں۔ اس میں ایسے معاملات شامل ہیں جن میں Google One درخواست کیے جانے والے مخصوص Google پروڈکٹ یا سروس کیلئے کسٹمر سپورٹ فراہم نہیں کرتا ہے۔ آپ کی Google One کی سبسکرپشن منسوخ یا معطل ہونے پر آپ کے حل طلب کسٹمر سپورٹ کے مسائل بھی معطل ہو سکتے ہیں اور آپ کی جانب سے اپنی سبسکرپشن بحال کرنے کے بعد آپ کو ایک نیا استفسار جمع کرانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

4۔ رکن کے محدود فوائد

Google One آپ کو رعایتی قیمت پر یا بغیر کسی چارج کے مواد، پروڈکٹس اور سروسز ('رکن کے محدود فوائد') فراہم کر سکتا ہے۔ رکن کے محدود فوائد ملک، سپلائی، دورانیہ، رکنیت ٹیئر، یا دیگر عوامل کے لحاظ سے محدود ہو سکتے ہیں اور Google One کے تمام سبسکرائبرز کے لیے رکن کے تمام محدود فوائد دستیاب نہیں ہوں گے۔ رکن کے کچھ محدود فوائد کو صرف Google One پلان مینیجر کے ذریعے ہی بھنایا جا سکتا اور رکن کے کچھ محدود فوائد کو آپ کے فیملی گروپ کے اراکین یا بھنانے کی سہولت فعال کرنے والے فیملی کے صرف پہلے رکن کی جانب سے ہی بھنایا جا سکتا ہے۔ رکن کے کچھ محدود فوائد ایسے ہیں جنہیں بچوں اور نو عمر بچوں اور ٹرائل صارفین کے لیے Google اکاؤنٹس سے نہیں بھنایا جا سکتا۔ اہلیت کا دوسرا معیار بھی لاگو ہو سکتا ہے۔

آپ کو Google One کے ذریعے رکن کے محدود فوائد کے طور پر ان کی خدمات یا مواد فراہم کرنے کے لیے ہم فریقین ثالث کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ کسی فریق ثالث کی جانب سے فراہم کردہ رکن کے محدود فائدے کو بھنانے کے لیے، آپ تسلیم کرتے ہیں کہ Google اپنی رازداری کی پالیسی کے مطابق فریق ثالث کو آپ کے بھنانے کے عمل کے لیے ضروری کوئی بھی ذاتی معلومات فراہم کر سکتا ہے۔ آپ کا کسی فریق ثالث کے رکن کے محدود فوائد کا استعمال ایسے فریق ثالث کے استعمال کی شرائط، لائسنس کے اقرار نامے، رازداری کی پالیسی یا ایسے دوسرے اقرار نامے کے زیر انتظام ہو سکتا ہے۔

5۔ فیملیز

Drive‏، Gmail اور تصاویر کی اسٹوریج کی جگہ سمیت، Google One کی کچھ خصوصیات کا آپ کے فیملی گروپ کے ساتھ اشتراک ('فیملی کا اشتراک') کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ آپ کے پاس وہ خصوصیات ہوں۔ آپ کا فیملی گروپ آپ کو دستیاب کرائے گئے رکن کے محدود فوائد کو وصول کر سکتا ہے اور بھنا بھی سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے فیملی گروپ کے ساتھ ایسی خصوصیات کا اشتراک نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو Google One کے لیے فیملی کے اشتراک کو غیر فعال کرنا چاہیے یا اپنا فیملی گروپ چھوڑ دینا چاہیے۔ صرف Google One کے پلان مینیجرز ہی فیملی ممبرز کو کسی Google One کی رکنیت میں شامل کر سکتے ہیں اور اس پر فیملی کے اشتراک کو فعال یا غیر فعال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ Google One پر کسی فیملی گروپ کا حصہ ہیں تو آپ کے فیملی گروپ کے اراکین آپ سے متعلق مخصوص معلومات دیکھ سکیں گے۔ اگر آپ Google One کے فعال کردہ فیملی کے اشتراک والے فیملی گروپ میں شمولیت اختیار کرتے ہیں تو فیملی گروپ کے دیگر اراکین اور اس میں مدعو کیے جانے والے لوگ آپ کا نام، تصویر، ای میل پتہ، وہ آلات جن کا آپ نے بیک اپ لیا ہے اور Google Drive‏، Gmail اور Google تصاویر میں آپ کی جانب سے استعمال کی جانے والی جگہ کی مقدار دیکھ سکتے ہیں۔ فیملی گروپ کے اراکین یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ آیا فیملی کے کسی رکن نے رکن کا محدود فائدہ بھنایا ہے۔

اگر آپ اپنے فیملی گروپ میں Google One پلان مینیجر ہیں اور فیملی کا اشتراک فعال کرتے ہیں یا اپنا فیملی گروپ چھوڑتے ہیں تو آپ کے فیملی گروپ کے دیگر اراکین Google One تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔ اگر آپ کو اپنے Google One پلان مینیجر کی جانب سے فیملی کے اشتراک کے ذریعے Google One تک رسائی فراہم کی گئی ہے تو آپ کے اپنا فیملی گروپ چھوڑنے یا آپ کے Google One پلان مینیجر کے فیملی کا اشتراک غیر فعال کرنے یا فیملی گروپ چھوڑنے پر، آپ Google One تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔

6۔ موبائل بیک اپ اور بحالی

Google One آپ کو اہل موبائل آلات اور موبائل پلانز کے لیے بہتر کردہ ڈیٹا بیک اپ اور بحالی ('بیک اپ اور بحالی') کی فعالیت فراہم کر سکتا ہے۔ 'بیک اپ اور بحالی' کا استعمال کرنے کے لیے Google تصاویر جیسی اضافی ایپس انسٹال کرنے اور انہیں فعال کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ آپ Google One ایپ میں کسی بھی وقت اپنے 'بیک اپ اور بحالی' کے اختیارات کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کی Google One کی رکنیت معطل یا منسوخ ہو جاتی ہے تو آپ Android بیک اپ کی پالیسیوں کے مطابق ایک مدت کے بعد 'بیک اپ اور بحالی' میں محفوظ کردہ ڈیٹا تک رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔

7۔ اسپانسر شدہ پلانز

Google One آپ کو اسپانسر کرنے والے کسی غیر Google فریق، جیسے آپ کا نیٹ ورک آپریٹر، انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر یا دوسرے فریق ثالث (کسی بھی صورت میں، 'اسپانسر شدہ پلان') کی جانب سے فراہم کردہ اسپانسر شدہ پلان کے ذریعے پیش کیا جا سکتا ہے۔ اسپانسر شدہ پلانز کے لیے دستیاب کسی بھی خصوصیت یا فیس کا تعین آپ کو اسپانسر کرنے والے فریق کی جانب سے کیا جاتا ہے اور Google One کی قیمتوں کی معلومات اور اپنے اسپانسر شدہ پلان کی شرائط کے بارے میں معلومات کے لیے آپ کو ان کی سروس کی شرائط ملاحظہ کرنا چاہیے۔ آپ اپنے اسپانسر کرنے والے فریق کے ذریعے اپنا اسپانسر شدہ پلان اپ گریڈ یا ڈاؤن گریڈ کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں (ایسی صورت میں اس کی ادائیگی اور سبسکرپشن کی شرائط اپ گریڈ یا ڈاؤن گریڈ پر لاگو ہوتی ہیں) یا آپ براہ راست Google One سے اپ گریڈ کریں یا ڈاؤن گریڈ کریں اختیار کا انتخاب کر کے بھی ایسا کر سکتے ہیں (ایسی صورت میں یہاں ادائیگی اور سبسکرپشن کی شرائط آپ کے اپ گریڈ یا ڈاؤن گریڈ پر لاگو ہوں گی)۔ کسی اسپانسر شدہ پلان کے ذریعے Google One کے لیے آپ کی اہلیت اور اس تک آپ کی مسلسل رسائی کا تعین آپ کو اسپانسر کرنے والے فریق کے ذریعے کیا جاتا ہے اور آپ کو اسپانسر کرنے والا فریق کسی بھی وقت آپ کے اسپانسر شدہ پلان کو معطل یا ختم کر سکتا ہے۔

8۔ رازداری

جیسا کہ ان شرائط میں بیان کیا گیا ہے، آپ کو Google One فراہم کرنے کے لیے Google آپ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو Google کی رازداری کی پالیسی کے مطابق جمع اور اس کا استعمال کرتا ہے۔ Google One کی خدمات فراہم کرنے، آپ کی ٹرانزیکشنز پر کارروائی کرنے یا Google One کا رکھ رکھاؤ کرنے اور اسے بہتر بنانے کے لیے، ہم Google One کے آپ کے استعمال سے متعلق معلومات جمع اور اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ Google One کو بہتر بنانے، آپ کو فوائد فراہم کرنے یا Google One کو فروخت کرنے کے لیے، ہم Google کی دیگر سروسز کے آپ کے استعمال سے متعلق معلومات کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ آپ myaccount.google.com پر اپنی Google سرگرمی جمع اور استعمال کرنے کے عمل کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

ہم فریقین ثالث کے ساتھ آپ سے متعلق ایسی مخصوص معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں جو Google One فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ اس میں فریق ثالث کے رکن کے محدود فوائد کے لیے آپ کی اہلیت یا آپ کی جانب سے انہیں بھنائے جانے یا کسی اسپانسر شدہ پلان یا ٹرائل رکنیت کے لیے آپ کی اہلیت کا تعین کرنا شامل ہے۔ آپ کے فیملی گروپ کے Google One کے اسٹیٹس اور اس کی سبسکرپشن سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے، ہم آپ کے فیملی گروپ کے ساتھ آپ سے متعلق معلومات کا اشتراک بھی کر سکتے ہیں۔

آپ کے Google One کے استعمال کے ضمن میں، ہم آپ کو سروس کے اعلانات، انتظامی امور سے متعلق پیغامات اور دیگر معلومات بھیج سکتے ہیں۔ ہم آپ کو آپ کے رکن کے محدود فوائد کے ساتھ وابستہ ای میلز اور آلے کی اطلاعات بھی بھیج سکتے ہیں۔ آپ ان میں سے کچھ مواصلتوں سے آپٹ آؤٹ کر سکتے ہیں۔

9۔ تبدیلیاں

ہم Google One میں تبدیلیاں کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور زیادہ یا مختلف خصوصیات فراہم کرنے کے لیے Google One پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔ آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ Google One کی آپ کی سبسکرپشن Google One کے سبسکرپشن کے وقت کی شکل کے لیے ہے۔ جیسا کہ اوپر سیکشن 2 میں بیان کیا گیا ہے، ہم کبھی کبھی Google One کے لیے مختلف شرائط اور ٹیئرز بھی فراہم کر سکتے ہیں اور ایسی شرائط اور ٹیئرز کے لیے سبسکرپشن کی فیس مختلف ہو سکتی ہے۔

10۔ معطلی

Google کسی بھی وقت آپ کو Google One فراہم کرنا بند کر سکتا ہے، جس میں بطور وجہ ان شرائط کی خلاف ورزی کرنا شامل ہے۔ اگر آپ ایک اسپانسر شدہ پلان پر ہیں تو آپ کو اسپانسر کرنے والا فریق Google One تک آپ کی رسائی کو معطل یا ختم بھی کر سکتا ہے۔ Google آپ کو معقول نوٹس دے کر، کسی بھی وقت Google One کو معطل یا ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔